الحمراء میں انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کا آغاز، پنجاب 7 ممالک کے آرٹسٹوں کے فن کی میزبانی کریگا

الحمراء میں انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کا آغاز، پنجاب 7 ممالک کے آرٹسٹوں کے فن ...
الحمراء میں انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کا آغاز، پنجاب 7 ممالک کے آرٹسٹوں کے فن کی میزبانی کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الحمراء میں پنجاب ماس انٹر نیشنل تھیٹر فیسٹیول کا آغازآج سے ہوگا۔ صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری فیسٹیول کا افتتاح کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق فیسٹیول پنجاب کے ثقافتی حسن کے عکاسی کیساتھ ساتھ دنیا کے 7 ممالک کے آرٹسٹوں کے فن کی میزبانی کرے گا۔حکومت پنجاب کا یہ اقدام ہمارے تھیٹر کی شناخت وبقاء کا ضامن ہوگاجس میں چھ روز تک مکالمہ کو پنپنے کا موقع فراہم کیا جا ئے گا۔ فیسٹیول حکومت پنجاب کا اپنی قدروں کے امین ہونے کاثبوت ہے جو اپنی تاریخ، تہذیب وتمدن اور ورثے کے تحفظ کے لئے ہمہ جہت برسرپیکار ہے۔فیسٹول میں دیس دیس کے آرٹسٹ پرفارم کرر ہے ہیں، جو”ڈرامہ“ کے سنہری باب میں اضافہ ہوگا، جس میں تھیٹر کے نئے اسالیب ترتیب پائیں گے۔فیسٹیول میں پاکستان سمیت فرانس، چین، ایران، یونان، جرمنی،ائرلینڈ،تیونس کے آرٹسٹ پرفارم کر رہے ہیں۔

پینل ڈسکشنز میں نئی سوچ وفکر نمو پائے گی،تخلیقی شادابی کا دور دورا ہوگا۔ورکشاپس بھی فیسٹیول کا حصہ ہیں جو ہمارے شعور کی آواز کو تازگی بخشیں گی۔تہذیب وتمدن کی قدروں سے مالا مال یہ فیسٹیول 15اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں بھرپور ادبی وثقافتی سرگرمیاں کی گہما گہمی ہوگی۔فیسٹیول سے دُنیا میں پاکستان کے ایک عظیم قوم ہونے کا بیانیہ مزید تقویت پائے گا۔