خوشخبری, نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلیے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیئے
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیئے۔
Great News for Overseas Pakistanis! ????????
— NADRA (@NadraPak) October 7, 2025
To better serve our Pakistani community abroad, NADRA Counters are now fully operational at Pakistan Embassiesin:
???????? Montreal & Vancouver [Canada]
???????? Milan [Italy]
???????? Manama [Bahrain]
???????? Amman [Jordan]
Coming soon to Rome, Italy! pic.twitter.com/Nps0qXayQi
نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیئے ہیں۔
نادرا کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں مونٹریال اور وینکوور، میلان (اٹلی)، مناما (بحرین) اور عمان (اردن) میں کاؤنٹرز فعال کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹلی کے شہر روم میں بھی جلد نادرا کاؤنٹر کا آغاز کر دیا جائے گا۔
