سنئیر براڈکاسٹ صحافی محمد عاصم نصیر نے پاکستان کے بڑے میڈیا گروپ ہم نیٹ ورک کو بطور بیورو چیف لاہور جوائن کر لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنئیر صحافی محمد عاصم نصیر گذشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے شعبہ ابلاغیات سے وابستہ ہیں انہوں نے گریجوایشن ایف سی کالج جبکہ ماسٹرز کی ڈگری پنجاب یونی ورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے حاصل کر رکھی ہے۔ ان نے انٹرنیشنل افئیزز میں پی جی ڈی پنجاب یونیورسٹی پولیٹکل سائنس ڈیپارٹمنٹ اور قانون کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔
محمدعاصم نصیر الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن کے مسلسل 4 سال صدر اور 1 سال سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔ 2003میں پی ٹی وی بزم طارق عزیز سے شروع ہونے والے صحافتی سفر میں وہ ایک دہائی سے زائدجیو نیوز کے ساتھ وابستہ رہے جبکہ بول ٹی وی ، نیو نیوز ٹی وی اور جی این این ٹی وی کی ابتدائی ٹیموں میں انکا شمار ہوتا ہے وہ اس عہدے سے قبل سماء نیوز میں سنئیر نمائندہ خصوصی اور ایڈیٹویل بورڈ کا حصہ تھے۔
محمدعاصم نصیر کو سیاسی رپورٹنگ میں ایک اتھارٹی کی حیثیت حاصل ہے جبکہ بیرون ملک بھی انہیں رپورٹنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ہم نیوز ٹی وی نیٹ ورک میں بیورو چیف لاہور تعیناتی سے قبل وہ وفاقی وزیراطلاعات نشریات کے معاون خصوصی برائے سٹرٹیجک میڈیا اعزازی طور پر یہ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
