سینئر سفارتکار طاہر حسین اندرابی کو ترجمان دفترِ خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

سینئر سفارتکار طاہر حسین اندرابی کو ترجمان دفترِ خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ
سینئر سفارتکار طاہر حسین اندرابی کو ترجمان دفترِ خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزارتِ خارجہ نے سینئر سفارتکار طاہر حسین اندرابی کو ترجمان دفترِ خارجہ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،  ذرائع کے مطابق، طاہر حسین اندرابی اس وقت بطور ایڈیشنل فارن سیکرٹری خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ترجمان شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کا سفیر تعینات کیے جانے کے بعد نیا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔طاہر حسین اندرابی ایک تجربہ کار سفارتکار ہیں، وہ ماضی میں تیونس میں پاکستانی سفیر رہ چکے ہیں جبکہ جنیوا میں بھی مختلف سفارتی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔