بلوچستان میں ٹورازم کے وسیع مواقع موجود ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، سرفراز بگٹی

بلوچستان میں ٹورازم کے وسیع مواقع موجود ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ...
بلوچستان میں ٹورازم کے وسیع مواقع موجود ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، سرفراز بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے بلوچستان میں ٹورازم کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

بلوچستان گرینڈ ٹورازم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کامیاب پروگرام کے انعقاد پر کلچر ڈیپارٹمنٹ، پارلیمانی سیکرٹری زرین خان مگسی، سیکرٹری ثقافت کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔کہ فیسٹیول میں بلوچستان کا پازیٹو امیج پورے پاکستان کے لوگوں کو دکھایا گیا، فیسٹیول میں ہماری تاریخ اور کلچر کو بہتر طور پر اجاگر کیا گیا۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بلوچستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، بلوچستان کے ساحل، پہاڑ ٹورازم سائٹس اور مہمان نوازی آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔