پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس’’اِن ایکشن ‘‘،  منشیات و اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس’’اِن ایکشن ‘‘،  منشیات و اسلحہ کی بھاری مقدار ...
 پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس’’اِن ایکشن ‘‘،  منشیات و اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور ڈیرہ  کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جن میں 3.6 کلوگرام چرس، 1.1 کلوگرام افیون، 45 پارٹی ڈرگز گولیاں، 3 عدد اسلحہ، 30 گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی سی این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں فورس کے مربوط ومنظم پیشہ ورانہ مہارت اور منشیات کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  کے وژن ’’منشیات سے پاک، صحت مند اور محفوظ پنجاب‘‘ کے تحت فورس صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کر رہی ہے۔ لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں ہونے والی کامیاب کارروائیاں فورس کے مؤثر آپریشنل نیٹ ورک اور جدید حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ڈی جی نے مزید کہا کہ پنجاب سی این ایف نے اپنی آپریشنل استعداد کار میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور فورس کے اہلکار دن رات عوام کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔  فورس کا عزم ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کی روشنی میں صوبے کو منشیات سے پاک، صحت مند اور محفوظ بنانے کے مشن پر ثابت قدم رہے گی تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر اور روشن مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔