کمبوڈیا میں تین سالہ بچے کے ہاتھوں لوگ صحت یاب ہونے لگے
نوم پنھ (این این آئی) کمبوڈیا میں تین سالہ بچے کے ہاتھوں سالوں سے بیمار لوگ صحت یاب ہونے لگے میڈیا رپورٹ کے مطابق۔ کمبوڈیا کے صوبے پرے وینگ کے ایک گاﺅں میں 3 سال کے بچے کی صلاحیتوں کا اندازہ اس وقت لوگوں کو ہوا جب بچے کی ایک آنٹی کو بیماری کے بعد ڈاکٹروں نے جواب دے دیا، مگر گھر واپسی پر 3 سال کے رے رونگ نے علاقائی جڑی بوٹیاں منگوائیں اور گھر والوں سے گرم پانی میں ابلواکر بیمار خاتون کو پلادیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس کی آنٹی صحت یاب ہونے لگیں، جیسے ہی خاتون صحت یاب ہوئیں ویسے ہی یہ خبر پورے گاﺅں میں پھیل گئی اور پھر دور دور سے لوگ اس 3 سال کے بچے سے دوا لینے کیلئے آنے لگے بچے کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد اس سے علاج کرانے آرہی ہے جس کے باعث رے رونگ کو سونے کا بھی ٹائم نہیں ملتا۔