ہوشیار باش!لاہور کا پانی موت ہے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے لاہور میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے جون جولائی میں سیوریج پانی کے نمونے لئے تھے جن میں پولیو ٹائپ ون وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے اور محکمہ صحت کو اس سے آگاہ کر دیا ہے ۔ وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ جس شخص نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلائے اس کے خلاف اقدامات کئے جائیں گے اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔