کراچی کے اورنگی ٹاﺅن میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، سات افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی کے اورنگی ٹاﺅن میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، سات افراد گرفتار، اسلحہ ...
کراچی کے اورنگی ٹاﺅن میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، سات افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اورنگی ٹاﺅن میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سات افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرزذرائع کے مطابق پٹھان کالونی میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مارے گئے چھاپوں کے دوران سات افراد کو حراست میں لے کر بائیس مختلف اقسام کے چھوٹے بڑے ہتھیار اور دو دستی بم برآمد کرلیے گئے ۔ ذرائع نے بتایاکہ گرفتارملزمان میں کالعدم تنظیموں کے اراکین بھی شامل ہیں ۔

مزید : کراچی