کنٹونمنٹ بورڈ ز میں تین نومبرکو بلدیاتی انتخابات کرانے کافیصلہ

کنٹونمنٹ بورڈ ز میں تین نومبرکو بلدیاتی انتخابات کرانے کافیصلہ
کنٹونمنٹ بورڈ ز میں تین نومبرکو بلدیاتی انتخابات کرانے کافیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈزمیں تین نومبرکو بلدیاتی انتخابات کرانے کافیصلہ کرلیاہے اوراس سلسلے میں سپریم کورٹ بھی آگاہ کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام الیکشن کمشنر جسٹس تصدق جیلانی کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں الیکشن کمیشن اور عسکری حکام تین نومبرکو کنٹونمنٹ بورڈزمیں بلدیاتی انتخابات کرانے پر متفق ہوگئے ہیں ، حتمی منظوری صدرمملکت دیں گے جبکہ جلد الیکشن کا شیڈول جاری کردیاجائے گا۔ اجلاس سے خطاب میں قائم مقام الیکشن کمشنر نے 15ستمبرتک کنٹونمنٹ بورڈزمیں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر افسوس کا اظہارکیا۔ یادرہے کہ ملک بھر کے 43کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں۔

مزید : قومی