کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار کا شفیع پٹھان ماراگیا

کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار کا شفیع پٹھان ماراگیا
 کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار کا شفیع پٹھان ماراگیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فشریز کے قریب رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار کا شفیع پٹھان ماراگیاجبکہ دوافرادکو گرفتارکرلیاگیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق فشریز کے قریب خفیہ اطلاعات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رینجرز اہلکاروں نے چھاپہ ماراجہاں ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر اضافی نفری طلب کرلی گئی ۔ جوابی کارروائی میں سیاسی جماعت کامقامی عہدیدار اور لیاری گینگ وار کا ملزم شفیع پٹھان ماراگیاجبکہ دو ملزمان کو حراست میں لے لیاگیاہے جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔ڈان نیوز کے مطابق شفیع پٹھان تاجر تھاجس کی ہلاکت پر تاجروںنے احتجاجاً کاروبار بند کردیا۔

مزید : کراچی