حکومت رٹ قائم کرے ’،’ہڈی“ نہیں بنیں گے ،فوجی حکام نے اے پی سی میں سچائی بیان کی : سیدخورشید شاہ

حکومت رٹ قائم کرے ’،’ہڈی“ نہیں بنیں گے ،فوجی حکام نے اے پی سی میں سچائی بیان ...
حکومت رٹ قائم کرے ’،’ہڈی“ نہیں بنیں گے ،فوجی حکام نے اے پی سی میں سچائی بیان کی : سیدخورشید شاہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت جہاں چاہے اپنی رٹ قائم کرے ،رکاوٹ نہیں بنیں گے ، لیکن افغان طالبان سے بات کرنا آسان اور پاکستانی طالبان سے بات کرنا مشکل ہے حکومت کو مینڈیٹ دے دیا ،جہاں چاہے رٹ قائم کرے ۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میںاے پی سی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ فوجی حکام کی بریفنگ سچائی پر مبنی تھی اور اس کانفرنس کی اچھی بات یہ تھی کہ اس میں کوئی لڑائی نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ افغان طالبان سے بات کرنا آسان جبکہ پاکستان طالبان سے بات کرنا آسان نہیں،حکومت کو رٹ صرف طالبان پرنہیں کراچی، بلوچستان، فرقہ واریت کے خلاف بھی قائم کرنا ہوگی ،دہشت گردی کی نرسریز کو ختم نہ کیا گیا تو مزید پھیل جائیں گی۔ سید خورشید شاہ نے کہاکہ اے پی سی میں ترجیح طالبان سے مذاکرات کو دی گئی، اس سے پہلے بھی13 مذاکرات ہوئے لیکن ناکام ہوئے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں