سب سے بڑا چیلنج تعلیم ہے، صوبے میں نظام تعلیم ٹھیک کرنے کی مہم شروع کر دی: عمران خان

سب سے بڑا چیلنج تعلیم ہے، صوبے میں نظام تعلیم ٹھیک کرنے کی مہم شروع کر دی: ...
سب سے بڑا چیلنج تعلیم ہے، صوبے میں نظام تعلیم ٹھیک کرنے کی مہم شروع کر دی: عمران خان

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج تعلیم ہے، صوبے کے اندر نظام تعلیم کو ٹھیک کرنے کی مہم شروع کر دی ہے، پورے صوبے میں طبقاتی نظام ختم کر کے ایک ہی سلیبس لایا جائے گا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مہذب ملک میں غریب و امیر کیلئے الگ الگ نظام تعلیم نہیں جبکہ اسلام کے نام پربننے والے ملک میں نظام تعلیم کو تباہ کرنے کی پوری کوشش کی گئی، پاکستان طبقاتی تعلیمی نظام کے باعث ہی ترقی نہیں کر سکا۔ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں یونیورسٹی کیلئے مفت زمین فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے تعلیمی ناانصافی کا خاتمہ بہت بڑی جنگ ہے اور یہ جنگ ہم سب کو مل کر لڑنا ہو گی، کوشش کر رہے ہیں کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں یکساں نصاب ہو اور تعلیم کے حوالے سے طبقاتی تقسیم ختم کی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ سرکاری سکولوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید : پشاور /Headlines