اسلامی ترقیاتی بنک حکومتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 85کروڑڈالر دے گا

اسلامی ترقیاتی بنک حکومتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 85کروڑڈالر دے گا
اسلامی ترقیاتی بنک حکومتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 85کروڑڈالر دے گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لیے اسلامی ترقیاتی بنک آئندہ تین سال کے دوران مزید 85 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق نائب صدر براما بوباکر کی سربراہی میں اسلامی ترقیاتی بنک کے پانچ رکنی وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقع پربنک کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اہم ممبر ملک ہے لہٰذا حکومتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔ بتایا گیا کہ اسلامی ترقیاتی بنک آئندہ تین سال کے دوران مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کو مزید85کروڑ ڈالرفراہم کرے گا۔

مزید : بزنس