شازیب قتل کیس میں معافی کی درخواست پر اعتراض لگ گیا

شازیب قتل کیس میں معافی کی درخواست پر اعتراض لگ گیا
شازیب قتل کیس میں معافی کی درخواست پر اعتراض لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت قانون نے شاہ رخ جتوئی اور شاہ زیب کے ورثا کے درمیان معافی کی درخواست پر قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر اعتراض لگا دئیے ہیں۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملزموں کی جانب سے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے ،معافی کی درخواستیں صوبائی حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی۔ یہ بھی اعتراض لگایا گیا ہے کہ مقدمہ عام نوعیت کا نہیں، دہشت گردی کا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت چاہتی تھی کہ زرداری حکومت میں ہی شاہ رخ جتوئی کی سزا معاف ہو جائے لیکن چوہدری نثار نے آصف زرداری کی صدارت کی مدت ختم ہونے تک سمری کو روکے رکھا ۔ذرائع کے مطابق ملزموں نے معافی کے لئے تین درخواستیں دی جس کے بعد وزارت داخلہ نے معافی کی درخواستیں مسترد کر دی۔وزارت داخلہ نے جتوئی خاندان اور مقتولین کے ورثا کے درمیان تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید :

کراچی -