ایشئین جونئیر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ،پاکستان ٹیم کل ممبئی روانہ ہو گی

ایشئین جونئیر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ،پاکستان ٹیم کل ممبئی روانہ ہو گی

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی جونیئر ٹیبل ٹینس ٹیم کل ممبئی روانہ ہوگی جہاں وہ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپین شپ میں حصہ لے گی پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین کے مطابق 12 سے 16 ستمبر تک ہونے والے اے ون میں پاکستان کے 4 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ جن میں سلمان وردک ، احیل شاہ، رمیزراجہ اورعبدالحسیب خان شامل ہیںجبکہ احسان اللہ کوچ اور حسن ودودمنیجر ہوں گیا۔

نہوں نے کہاکہ قومی کھلاڑی آج بدھ سے کراچی میں ٹریننگ کریں گے۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کیاہے کہ اس چیپمئن شپ میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی