اگلے سال منعقدہ عالمی سنوکر کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

اگلے سال منعقدہ عالمی سنوکر کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن ( آئی بی ایس ایف) نے آئندہ سال ہونے والے عالمی سنوکر کپ کی پاکستان کو میزبانی دینے کی منظوری دیدی۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر المگیر شیخ نے بتایا کہ عالمی سنوکر کپ آئندہ سال مئی 2015ءمیں کراچی میں کھیلا جائے گا۔ جس میں 30ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں 5 کیٹیگریز کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ جس میں ورلڈ سکس ریڈ‘ ٹیم ایونٹ‘ لیڈیز اور ماسٹرز انفرادی اور ٹیم ایونٹ مقابلے شامل ہوں گے۔ عالمگیر شیخ نے کہا کہ انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو عالمی سنوکرکپ کی میزبانی دینا خوش آئند اقدام ہے اور عالمی کپ میں تمام غیر ملکی ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے آئندہ سال آئیں گے۔