ایشین گیمز ، باکسنگ فیڈریشن کا ، چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان

ایشین گیمز ، باکسنگ فیڈریشن کا ، چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) نے رواں ماہ کوریا میں شیڈول ایشین گیمز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ محب اللہ اور نادر بلوچ کو سکواڈ سے فارغ کر دیا گیا، دونوں باکسرز کامن ویلتھ گیمز میں قومی ٹیم کا حصہ تھے۔ ایشین گیمز 19 ستمبر سے کوریا میں شروع ہوں گے۔ پی بی ایف کے سیکرٹری اقبال حسین نے بتایا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہمیں صرف چار باکسرز کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی تھی جس کی وجہ سے ہمیں کئی باکسرز کو سکواڈ سے ڈراپ کرنا پڑا، ہم نے اپنی طرف سے مضبوط سکواڈ تشکیل دینے کی کوشش کی ہے، امید ہے کہ ہمارے باکسرز بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔ قومی سکواڈ میں ثناءاللہ، محمد وسیم، عامر خان اور علی احمد شامل ہیں، علی بخش اور طارق صدیقی بطور کوچ اور مینجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا گیمز کی تیاری کے سلسلے میں قومی باکسرز کا تربیتی کیمپ زورو شور سے جاری ہے۔   

مزید : کھیل اور کھلاڑی