عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان

عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     لاہو، جوہانسبرگ ( سپورٹس رپورٹر، بیورو رپورٹ)ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ میں رواں سال ہونے والے چوتھے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق چوتھا بلائنڈ کرکٹ کپ 27 نومبر سے 8 دسمبر تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 8 ٹیمیں 25 نومبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوں گی۔ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 26 نومبر کو کیپ ٹاﺅن جنوبی افریقہ کے شہر میں منعقد ہوں گی۔ چوتھے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 27 نومبر کو پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ اسی طرح آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز‘ انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ بھی 27 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ 28 نومبر کو ویسٹ انڈیز کا مقابلہ انگلینڈ ‘ جنوبی افریقہ کا بھارت ‘ آسٹریلیا کا سری لنکا ‘ بنگلہ دیش کا پاکستان سے ہوگا۔ 29 نومبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا اسی روز بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت‘ جنوبی افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز بمقابلہ سری لنکا ہوگا۔ 30 نومبر کو عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں آرام کا دن ہے ‘ اسی طرح یکم دسمبر کو سری لنکا بمقابلہ بھارت ‘ آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ ‘ بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کی ٹیمیوں کے درمیان میچ کھیلیں جائیں گے ‘ دو سمبر کو پاکستان اپنا پانچواں میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا دیگر ممالک میں ویسٹ انڈیز بمقابلہ بھارت ‘ جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ اور بنگلہ بمقابلہ آسٹریلی کی ٹیمیں بھی اسی روز نبردآزماں ہوں گی۔