لاہور کالج یونیورسٹی میں پوسٹ گریجوایٹ لیول پر ایم ایس اکانومیٹرکس کا نیا مضمون متعارف

لاہور کالج یونیورسٹی میں پوسٹ گریجوایٹ لیول پر ایم ایس اکانومیٹرکس کا نیا ...


لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے پوسٹ گریجوایٹ لیول پر ایم ایس اکانومیٹرکس کا نیا مضمون متعارف کرا دیا۔ ایم ایس اکانومیٹرکس فیکلٹی آ ف مینجمنٹ سائنسز نے شروع کیا ہے جس کا مقصد طالبات کو ایجوکیشن اور ریسرچ کے جدید رجحانات سے آگاہی دینا ہے۔اس میں داخلے کے لئے اکنامکس یا شماریات میں بی ایس آنرز یا ماسٹر ڈگری بنیادی اہلیت ہے۔ ۔ موجودہ سیشن میں ایم ایس کے 27 اور پی ایچ ڈی کے 16 ڈسپلنز میں داخلے آفر کیے جا رہے ہیں جو 12ستمبر تک جاری رہیں گے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر صبیحہ منصور نے کہا کہ قومی یک جہتی کو فروغ دینے کیلئے دیگر صوبوں اور پنجاب کے پس ماندہ اضلاع کی طالبات کیلئے سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ غیر ملکی سٹوڈنٹس، معذور اور حافظہ قرآن کیلئے بھی کوٹہ مخصوص ہوگا۔ بی ایس آنرز میں داخلے انٹر میڈیٹ کا رزلٹ آنے پر مکمل کیے جائیں گے جو 20ستمبر تک جاری رہیں گے۔ ایم ایس اور پی ایچ ڈی لیول پر داخلہ فارم یونیورسٹی میں دستیاب ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4