یو ایم ٹی میں ہیلتھ سائنسز سکول بھی قائمکردیا گیا، ڈاکٹرحسن صہیب

یو ایم ٹی میں ہیلتھ سائنسز سکول بھی قائمکردیا گیا، ڈاکٹرحسن صہیب


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر )یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں دوسرے کامیاب تعلیمی پروگرامز کے بعد اب ہیلتھ سائنسز کاسکول بھی قائم کردیاگیاہے جس کے تحت ابتدائی طورپرڈاکٹر آف فزیوتھیراپی،ڈاکٹر آف نیو ٹرشن سأنسز،بی ایس(میڈیکل لیبارٹری س�أنسز)،بی ایس (نیو ٹرشن اینڈ فوڈ س�أنسز)،بی ایس(میڈیکل ای ماجینگ اینڈ الٹرا سونو گرافی،ایم ایس (پبلک ہیلتھ)،ایم ایس(ہیلتھ سروسز مینجمنٹ )کے شعبوں میں ڈگری کرائی جائے گی۔دریں اثناریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مرادنے کہا کہ یوایم ٹی کافی عرصہ سے ہیلتھ سائنسزسکول بنانے کے لیے ریسرچ کررہی تھی اب وقت آگیاہے کہ میڈیکل کے شعبہ میں بھی کام کرکے دکھائیں اورمستقبل کے لیے بہترین ڈاکٹرزتیارکریں جودنیامیں کی جانے والی ہرلمحہ کی ریسرچ سے واقف ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوہیلتھ سائنسزمیں کلیدی رول اداکرنے والے باصلاحیت افرادکی ضرورت ہے انشاء اللہ یوایم ٹی یہ ضرورت پوری کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4