دھرنوں نے اسلام آباد ہی نہیں ملک بھر کی معیشت کو بھی لپیٹ میں لے لیا،ابو ذرغفاری

دھرنوں نے اسلام آباد ہی نہیں ملک بھر کی معیشت کو بھی لپیٹ میں لے لیا،ابو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنماءاور پبلشر ابو ذرغفاری نے گوں مگو ں کا شکار ملکی صورتحال کے باعث ملکی اربوں روپے کے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں نے اسلام آباد کو ہی نہیں ملک بھر کی معیشت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہورہی ہے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے پاکستان کے بیرونی قرضہ جات کی ادائیگی میں مشکلا ت کا سا منا اورملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔اس لیے سیاستدان فوری طور پر اپنے معاملات گفت و شنید اور پارلیمنٹ کے اندر طے کریںاور دھرنوں کی سیاست کو ترک کیا جائے۔ ابوذرغفاری نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی مناسبت سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میںبجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے انڈسٹریز کو سستی بجلی کی فراہمی ازحد ضروری ہے ،سستی پیداوار کے باعث مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔جبکہ صنعتی پہیہ چلنے سے ملک ترقی و خو شحالی کی راہ پر گامزن ہو گا