پی یو میں پاکستان نیشنل فورم کے اشتراک سے 49ویں یوم دفاع کی مناسبت سے خصوصی تقریب

پی یو میں پاکستان نیشنل فورم کے اشتراک سے 49ویں یوم دفاع کی مناسبت سے خصوصی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل فورم کے اشتراک سے 49ویں یوم دفاع کی مناسبت سے خصوصی تقریب بروز بدھ (آج) صبح 11بجے پاکستان سٹڈی سنٹر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان اور انڈیا کے مابین تاریخی جنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاع اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔


تقریب صدارت پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کریں گے جبکہ جسٹس (ر) شیخ ریاض احمد مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر پاکستان نیشنل فورم کے صدر کرنل (ر) اکرام اللہ خان، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیزاور ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد، ائیر مارشل (ر) ظفر اے چوہدری، سابق گورنر پنجاب شاہد حامد، لیفٹیننٹ جنرل(ر) توقیر ضیائ، سابق فیڈرل منسٹر لاءسینیٹر ایس ایم ظفر، سابق کورپس کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایم ناصر اختر، سابق چیف سیکریٹری پنجاب پرویز مسعود، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایم افضل نجیب، صنعتکار امتیاز رفیع بٹ کے علاوہ ملک کے معروف دفاعی و سول تجزیہ کار اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔