عمران اورقادری یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،عبدالرحمن عزیز

عمران اورقادری یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،عبدالرحمن عزیز

لاہور( نمائندہ خصوصی)ملک سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو رہے ھیں سیلابی علاقوں میں نفسانفسی کا عالم ہے حکومتی مشینری امدادی کا موں میں مصروف ہے ۔اسلام آباد میں دو غداران وطن عمران خان ، طاہرالقادری مغرب کی ننگی تہذیب لانے اور یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور اخلاقیات سے گری ہوئی زبان استعمال کر نے کے علاوہ عمران کے پاس کچھ نہیں ہے مغرب جس کی وہ مثالیں دے رہے ہیں وہی ننگی تہذیب ان کے اندر رچی بسی ہوئی ہے اور وہ یہ غلا ظت پاکستان میں اپنے عمل اور زبان کے ذریعے نکال کر یہودیوں اور اپنے مغربی آقاﺅ ں کو خوش کر رہے ہیں چند کرائے کے لوگوں کو ناچ گانے اور فحاشی کی بدولت اکٹھا کر کے جمعیت علماءاسلام کی سیاست ختم کر نے کی بات کر نے والہ خود ختم ہو جا ئے گا ان خیالات اظہاجمعیت علماءاسلام پنجاب کے رہنماءعبدالرحمن عزیز نے میڈیا میںجاری اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے اور یہ نام نہاد انقلابی آگ سے کھیل رہے ہیں آزادی اور انقلاب کی آڑ میں آئین معطلی کا مطالبے کے پیچھے قادیانیوں کی آشیرباد حاصل ہے

اور ان کے مطالبات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں ان غداران وطن کے خلاف سخت سے سخت کاوائی کی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4