چیئرمین پاکستان ووٹرز فرنٹ کی پیش کی گئیں انتخابی اصلاحات لائق تحسین ہیں، سراج الحق

چیئرمین پاکستان ووٹرز فرنٹ کی پیش کی گئیں انتخابی اصلاحات لائق تحسین ہیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیئرمین پاکستان ووٹرز فرنٹ جاوید تنویر کی طرف سے پیش کی گئیں انتخابی اصلاحات کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے، انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، جاوید تنویر کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ جھوتی انا ضد اور ہٹ دھرمی سے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر ووٹرز فرنٹ کی تجاویز کو ہی بروقت قبول کرلیا جاتا تو شاید آج ملک اس بحرانی اور ہیجانی کیفیت سے دو چار نہ ہوتا۔