سٹی ٹریفک پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں کی انسپکشن ، ایس پیزکو خصوصی نگرانی کی ہدایت

سٹی ٹریفک پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں کی انسپکشن ، ایس پیزکو خصوصی نگرانی کی ...

لاہور( پ ر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے سٹی ٹریفک پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلز انسپکشن کی۔ انہوں نے ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ڈویژنز میں استعمال میں ہونیوالی گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک پولس کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلز استعمال کرنیوالے اہلکار اپنی گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہیں۔ ٹریفک اور وارڈنز پابندی سے اپنی گاڑیوں کی سروس کروائیں تاکہ انہیں دوران ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ سیکٹر وائز موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی انسپکشن کو یقینی بنائیں اس امر میں کوتاہی کے مرتکب سٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4