قادیانی برطانیہ ،امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں،الشیخ امجد ثقلاوی

قادیانی برطانیہ ،امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں،الشیخ امجد ثقلاوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (پ ر )اردن کے اسلامی سکالر الشیخ امجدثقلاوی نے قادیانیت کو مرزا مسرورخاندان کا" ©©فیملی بزنس" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "برطانیہ برانڈمذہب" جھوٹ،فریب اور بہروپ کا مجموعہ ہے قادیانی مکہ،مدینہ اور مسجد اقصیٰ کو نہیں مانتے ان کا باطل عقیدہ ہے کہ سب کچھ قادیان میںوہ لاہور میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا عبدالحفیظ مکی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد علی سراج سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قادیانی برطانیہ،امریکہ اور اسرائیل کے جاسوس ہیں قادیانیت نے مشرق وسطیٰ کو ہدف بنا کر اپنے عربی ٹی وی چینل mta 3کے ذریعے ارتدادی سرگرمیا ں تیز کر دی ہیں اسرائیل کے شہر حیفا میں بھی قادیانیوں کا مقامی چینل دن رات کفر پھیلا رہا ہے انہوں نے کہا قادیانیت کی میڈیا وار تشویشناک اور عرب دنیا کیلئے بڑا خطرہ ہے مڈل ایسٹ کو قادیانیت کے عذاب سے بچانے کیلئے اسلامی ٹی وی چینل ناگزیر ہو چکا ہے امام کعبہ،رابطہ عالم اسلامی اور او آئی سی کو لیٹرز لکھے جائینگے جنگ ،قدرتی آفات سے متاثرہ علاقے قادیانیت کا ٹارگٹ ہیں ۔


 شام ، عراق،سوڈان،ےمن،لیبیا،تیونس،جزائر اور مراکش میں روپ بدل کر قادیانیت اپنا زہر پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے فلسطینی قادیانیوں کو ےہودیوں کا ایجنٹ سمجھتے ہیںانہو ں نے کہا کہ عرب دنیا سے مجموعی طور پر قادیانیت کیلئے شٹ اپ مل کال ہے ،تاہم جہاں اس" انگریزی برانڈ مذہب "بارے معلومات کم ہیں،وہاںقادیانیت کی واردات کامیاب ہو جاتی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ قادیانی تنظیم" humanity first "نے اردن کے شہر المفرق میںشام کے پناہ گزین کیمپ میں سکول قائم کر لیا ہے،جس کے بارے میں حکومت اردن اور علمائے کرام کو آگاہ کرینگے۔