حکمران سیلاب متاثرین کی امداد کی بجائے فوٹو سیشن میں مصروف ہیں،یاسر گیلانی
لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران سیلاب متاثرین کی امداد کی بجائے فوٹو سیشن میں مصروف ہے اور لاکھوں روپے پارلیمنٹ کے نمائشی اجلاس پر خرچ کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی یو سی 9 حاجی کورٹ میں سیلاب متاثرین کو فیملی پیک کی بھرپور امداد تقسیم کرنے کے موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کے خصوصی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مذکورہ یونین کونسل کے امیدوار برائے چیئرمین منظور حسین گیلانی بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے انہوں نے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ لاکھوں روپے پارلیمنٹ کے اجلاس پر خرچ کرنے کی بجائے عوام کے پیسے کو عوام پر خرچ کیا جائے۔