تحریک انصاف سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی،سعدیہ سہیل رانا

تحریک انصاف سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی،سعدیہ سہیل رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت اب بھی انتظامیہ کو سیاست میں ملوث کر رہی ہے تحریک انصاف اپنے پارٹی کارکنان کے ساتھ ہے اور کسی صورت ان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مذاکرات میں مخلص نہیں وہ ڈبل گیم کر رہی ہے حکمران منافقانہ طرز سیاست پر کارفرما ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں کسی صورت قبول نہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا ۔



انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونیوالے قیمتی جانی و مالی نقصانات پر دلی افسوس ہے تحریک انصاف اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز ریزنگ کر رہی ہے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی،سیلاب کی طرح حکومت بھی ایک آفت ہے اس سے نجات بھی ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز، چینی صدر کے دورہ اور اب سیلاب کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرنے کی بجائے حکمران متاثرین سیلاب کی سنجیدگی کے ساتھ مدد کریں ،متاثرین کی خوراک، ادویات اور بحالی کے نام پر روزانہ قومی خزانے سے کروڑوں روپے ریلیز ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے خون پیسنے کے ٹیکسوں پر چلنے والے پارلیمنٹ کے بے مقصد مشترکہ اجلاس کو ختم کر کے یہ پیسہ متاثرین سیلاب کی مدد اور بحالی کیلئے خرچ کریں