کری ایچر تھری ڈی کو بچے بھی دیکھ سکتے ہیں، بپاشاباسو

کری ایچر تھری ڈی کو بچے بھی دیکھ سکتے ہیں، بپاشاباسو
کری ایچر تھری ڈی کو بچے بھی دیکھ سکتے ہیں، بپاشاباسو

  


ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا کہ خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ”کری ایچر تھری ڈی” کو سینسر بورڈ نے یو اے سرٹیفیکیٹ دیدیا ہے اور اب 18 سال سے کم عمر بھی فلم سینما گھروں میں جا کر دیکھ سکیں گے۔ اداکارہ بپاشا باسو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ ان کی فلم ”کری ایچر تھری ڈی” کو اب بچے بھی سینما گھر جا کر انجوائے کر سکتے ہیں، سینسر بورڈ نے یو اے سرٹیفیکیٹ دیدیا ہے اور اس فہرست میں بچے بھی شامل ہو گئے ہیں جن کے فلم دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ فلم میں اداکارہ کے مدمقابل پاکستانی اداکار عمران عباس نقوی ہیں۔ یہ ہارر فلم 12 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر