زائد المیعاد سوڈا واٹر فروخت کرنے پر ہائپر سٹار کو نوٹس جاری

زائد المیعاد سوڈا واٹر فروخت کرنے پر ہائپر سٹار کو نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے شہری کو زائد المیعاد سوڈا واٹر فروخت کرنے پر ہائپر سٹار کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔عدالت نے آج 10ستمبر کو جنرل منیجر ہائپر سٹار سے جواب طلب کر لیاہے ۔صارف عدالت میں عاصم ملک نے ہائپر سٹار کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیاہے جس میں موقف اختیار کیا

گیا ہے کہ سائل نے 17جون کو ہائپر سٹار سے خریداری کی جس میں اس نے سوڈا واٹر بھی خریداتاہم سوڈا واٹر پینے سے اس کی طبیعت خراب ہو گئی ،بعدازاں ڈبے پر پرنٹ تاریخ سے سوڈا واٹر کے زائد المیعاد ہونے کی تصدیق ہوئی جس پر اس نے ہائپر سٹار کے نمائندے کو شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ بالا ہرجانے کی رقم ادا کرنے کا حکم جاری کیا جائے جس پر عدالت نے ہائپر سٹار کے جنرل مینیجر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4