آنیوالی فلموں میں میرے کردار شائقین پسند کریں گے، منیشاءلامبا

آنیوالی فلموں میں میرے کردار شائقین پسند کریں گے، منیشاءلامبا

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ منیشاءلامبا نے کہا ہے کہ میںاس وقت دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اور ان فلموں میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں میں نے ہمیشہ اس فلم میں کام کیا ہے جس کی کہانی جاندار ہوتی ہے ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت بھی فلموں میںاداکاری کی آفرز ہیں لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک میری یہ دونوں فلمیں ریلیز نہیں ہوتی ہیں میں اس وقت تک کوئی اور فلم سائن نہیںکرونگی اور مجھے امید ہے کہ میری یہ فلمیں باکس آفس پر ضرور کامیابی حاصل کریں گی میں نے بہت محنت سے ان میں کام کیا ہے۔

مزید : کلچر