رنبیر کپور میرا اچھا دوست ہے، ارجن رام

رنبیر کپور میرا اچھا دوست ہے، ارجن رام

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ ادکار ارجن رام پال نے کہا ہے کہ رنبیر کپور اور ان کے درمیان جھگڑے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں اور شوٹنگ کے دوران ہم ایک دوسرے سے اچھا برتاو¿ رکھتے ہیں۔ارجن رام پال اور رنبیر کپور ان دنوں فلم روئے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں ارجن کو اپنی شوٹنگ کا کچھ حصہ مکمل کرنے کے بعد رنبیر کی مصروفیت کی وجہ سے انتظارکرنا پڑا جس وجہ سے کہا جارہا ہے کہ دونوں ادکاروں کے درمیان تناو¿ پایا جاتا ہے لیکن ارجن نے یہ کہہ کر معاملے کو ختم کردیا کہ ان کے رنبیر سے بہت اچھے تعلقات ہیں اور انھیں امید ہے کہ ماضی میں بھی بہتر رہیں گے۔

مزید : کلچر


loading...