اکشے کمار 47 برس کے ہوگئے

اکشے کمار 47 برس کے ہوگئے
 اکشے کمار 47 برس کے ہوگئے

  


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی 47 ویں سالگرہ منائی۔ اکشے کمار جوکہ پرکشش شخصیت کے مالک ہونے کے ناطے لڑکیوں میں بے حد مقبول ہیں‘ بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ اکشے نے مہیش بھٹ کی فلم ”آج“ میں صرف سات سیکنڈ کی انٹری سے بالی ووڈ کی دنیا میں اپنا پہلا قدم رکھا اور اپنی اداکاری سے شائقین کے دلوں کو موہ لیا جس کے بعد انڈسٹری پر چھاگئے۔ انہوں نے ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرکے اپنی ازدواجی زندگی کو بھی کامیاب ترین بنایا۔

مزید : کلچر