فلمسٹار جاویدشیخ کا سات سال بعد نئی فلم بنانے کا اعلان

فلمسٹار جاویدشیخ کا سات سال بعد نئی فلم بنانے کا اعلان

لاہور(آن لائن) فلمسٹار جاوید شیخ سات سال بعد نئی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے۔ جاوید شیخ نے متعدد کامیاب فلمیں بطور ہدایتکار ماضی میں بنائیں۔ ان کی بطور ہدایتکار آخری فلم ”کھلے آسمان کے نیچے“ تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں نئی فلم کی کہانی لکھوانے میں مصروف ہیں اور جلد ہی فلم کی کاسٹ اور عکسبندی کے بارے میں اعلان کروں گا۔

مزید : کلچر