فلموں میں تجربہ کرنا اچھا لگتا ہے، پرینیتی چوپڑا

فلموں میں تجربہ کرنا اچھا لگتا ہے، پرینیتی چوپڑا
فلموں میں تجربہ کرنا اچھا لگتا ہے، پرینیتی چوپڑا

  


ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ فلم عشق زادے سے کامیابی کی بلندیوں کو چھونے والی ادکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی فلموں میں تجربہ کرنا اچھا لگتا ہے۔پرینیتی چوپڑہ اپنی ہر فلم میں مداحوں کو سوچنے پر مجبور کرتی ہیں کہ وہ اس فلم میں کس روپ میں نظر آئیں گی لیکن اب تک وہ یہ کام کامیابی سے ادا کرنے میں کامیاب رہی ہیں فلم عشق زادے، لیڈیز ورسز رکی بہل، اور ہسی تو پھنسی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ پچیس سالہ ادکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہر فلم میں الگ کردار میں نظر آنے پر عوام ان سے بور نہیں ہے جو میرے لیے بہت اچھی بات ہے اور اداکاروں ہمیشہ یہی کوشش کرتے ہیں کہ وہ اپے مداحوں کو خوش رکھیں یہی ان کی اصل کامیابی ہوتی ہے۔

مزید : کلچر