عمران خان کے حکومت پر الزامات پروفاقی وزراءکی جانب سے کڑا جواب

عمران خان کے حکومت پر الزامات پروفاقی وزراءکی جانب سے کڑا جواب
عمران خان کے حکومت پر الزامات پروفاقی وزراءکی جانب سے کڑا جواب

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وفاقی اور پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات کے بعد وفاقی وزراءبھی عمران خان پر تنقید کرنے کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ فوجی نرسری میں پیدا نہیں ہوئے تو میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ2002ء میں پرویز مشرف کے ریفرنڈم کی حمایت کرتے وقت وہ کونسی نرسری میں تھے؟ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ارباب شہزار کی رپورٹ ہی کافی جس پر کوئی جواب آج تک سامنے نہیں آیا۔عوام نے ان کی جانب سے دی گئی سول نافرمانی کی تحریک بھی مسترد کر دی ہے جس سے عمران مایوس ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے بار ے میں کہا ان کا نظریہ صرف اور صرف اقتدار کا حصول بن چکا ہے اور وہ الزامات لگا کر سمجھتے ہیں کہ ان کی باری آجائے گی مگر ایسا تو ہر گز ممکن نہیں ہے، عمران خان، چوہدریوں اور قادری کے کندھوں پر کونسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں؟ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان آج کل سچ کے علاوہ سب کچھ بولتے ہیں، روزانہ تقریر میں حقائق کو بدل کر پیش کرتے ہیں ، کبھی ق لیگ کے ایم پی اے کو ن لیگ سے منسوب کرتے ہیں، کبھی سرمایہ کاری کو قرضہ کہتے ہیں اور آج تو انہوں نے لیپ ٹاپ اسکیم پر بھی انگلی اٹھا دی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں