مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے،4ملزمان ہلاک،مغوی بازیاب

مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے،4ملزمان ہلاک،مغوی بازیاب
مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے،4ملزمان ہلاک،مغوی بازیاب

  


 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کے علاقے سچل،سہراب گوٹھ اورلیاری میں مبینہ مقابلوں میں 6ملزمان ہلاک جبکہ ایک مغوی کو بازیاب کر وا لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دالحکومت میں سچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے مدینہ کالونی گائے منڈی کے قریب2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کو دیکھ کر ڈاکوﺅ ں نے فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو مارے گئے ،ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوﺅں کے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ہلاک ہونے والے ملزمان میں سے ایک کی شناخت سلمان ملّا کے نام سے ہوئی جو پولیس اہلکاروں کے قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔علاوہ ازیں چاکیواڑہ کے علاقے میں رینجرزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار 2 ملزمان کو ہلاک کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا ہے ،ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت نوید اور نعمان کے نام سے ہوئی۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھاجنہوں نے چاکیوڑہ تھانے حدود میں چرغہ ریسٹورنٹ سے زوہیب نامی شخص کو اغوا کرکے 50 لاکھ روپے توان طلب کیا تھا۔

مزید : کراچی