ڈی سی او کا دورہ برکت کالونی،سیلاب متاثرین کے ساتھ ملاقات کی

ڈی سی او کا دورہ برکت کالونی،سیلاب متاثرین کے ساتھ ملاقات کی

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او کےپٹن (ر) محمد عثمان نے چوہنگ برکت کالونی کا دورہ کیا اے ڈی سی (آر) عرفان مےمن، ڈی جی رےسکےوڈاکٹر رضوان نصےر ہمراہ تھے۔ ڈی سی اولاہور نے سےلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل سے متعلق دریافت کیا ڈی سی او لاہور نے متاثرین کے لیے امدادی کیمپ نہ لگانے پر ٹی ایم اے اقبال ٹاﺅن انتظامیہ کی سرزنش کی ۔ ڈی سی او لاہور نے انتظامیہ کو فوری طور پر متاثرین کے لیے4خیمے، میڈیکل کیمپ اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی ڈی سی او نے متاثرین سے کہا کہ پانی اترنے کے بعد متاثرہ علاقے کا سروے کیا جائے گا اور سیلاب سے متاثر ہونے والے گھروں کی مرمت کے لیے معاوضہ دیا جائے گااس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب کی صورتحا ل پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں درےائے راوی کی صورتحال قابو مےں ہے ڈی سی او نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت راوی روڈ اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا دورہ کیا اور ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کی کارکردگی اور کام کو چیک کیاانہوںنے راوی روڈ میںواقع ڈینٹنگ پنٹنگ ورکشاپ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ورکشاپ میں پڑے ٹائروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ورکشاپ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ڈی سی او نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے تحت شہر کے تمام 9 ٹاﺅنزکا عملہ انسداد ڈینگی مہم پر مامور 3993ورکرز کے ساتھ ملکر ڈینگی سرویلنس کر رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1