حفاظتی بند بروقت مرمت ہوتے تو اتنی تباہی نہ ہوتی،ماجدہ زیدی
لا ہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی اور کنول نسیم نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے فوج کو ان کے کام کرنے پڑھ رہے ہیں ،بر وقت بندوں کی مرمت کرتے تو اتنی تباہی نہ ہوتی،سیلاب سے ہونیوالی ہلاکتوں کے ذمہ دار حکمران ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاﺅس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مستقبل میں سیلاب کے نقصانات سے بچنے کیلئے کالا باغ ڈیم بنانا ہوگا،اقتدار بچانے پر متفق ہونے والے کالا باغ ڈیم پر متفق کیوں نہیں ہوتے؟،ماجدہ زیدی اور کنول نسیم نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں حکمرانوں کے اعمال کا نتیجہ ہے اگر حکمران ملک وقوم سے مخلص ہوتے اور انتخابات میں کیے گئے وعدے پورے کرتے تو حکمرانوں کو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بتائیں کہ انہوں نے تین سال قبل سیلاب پر قائم کمیشن کی سفارشات پر عمل کیوں نہیں کیا ؟اگر ان سفارشات پر عمل کیا ہوتا تو آج اتنی بڑی تعداد میں لوگ بے گھر نہ ہوتے ۔