بدترین سیلاب کے بعد کسی دھرنے کا کوئی جواز نہیں رہتا،شیخ قیصر

بدترین سیلاب کے بعد کسی دھرنے کا کوئی جواز نہیں رہتا،شیخ قیصر

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن)اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا کہ پاکستان میں بدترین سیلاب کے بعدکسی دھرناانقلاب کاکوئی جوازنہیںرہ جاتاعمران خان پارٹ ٹائم سیاست نہ کریں ،موصوف یادرکھیں دوگھنٹوں کیلئے سیلاب زدگان کے پاس حاضری لگانے سے ان کاحق ادانہیں ہوگااگروزیراعظم منتخب ہونا ہے تواس مصیبت کی گھڑی میں متاثرین کے پاس جائیں اوربے گھر عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرناختم کردیں۔ اگر کپتان عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری واقعی عوام کے ہمدرد ہوتے تواس وقت دھرنے کی بجائے سیلاب زدگان کے پاس ہوتے شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ نہ جانے کس نے عمران خان کوٹرک کی سرخ ''بتی''کے پیچھے لگادیا ہے۔

، وزارت عظمیٰ کامنصب خیرات میں نہیں ملتا جوایک فردواحد کی ضد کیلئے چھوڑدیا جائے کپتان نے اپنے کارکنوں کے صبر کابہت امتحان لے لیا اب بس کردیں اورانہیں واپس گھرجانے دیںہمیں بھی اس بات کا احساس ہے کہ عمران خان کوواپسی کاراستہ نہیں مل رہا اگرعمران خان سیلاب زدگان کی مدد کرنے کے بہانے غیرمشروط طورپر دھرنا ختم کرنے کااعلان کرتے توشایدان کابھرم رہ جاتا انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے منتخب اورآئینی حکومت کی صحت پرکوئی اثرنہیں پڑا لیکن اس سے عارضی طورپر معاشی سرگرمیوں کی بحالی کاراستہ رک گیا پاکستان کی قومی معیشت کوحالیہ سیلاب سے جو نقصان پہنچا اس سے ہزارگنازیادہ عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کے دھرنوں نے پہنچایا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1