انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نظریہ پاکستان کے متعلق شعور دینا ہے،پروفیسر رفیق

انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نظریہ پاکستان کے متعلق شعور دینا ہے،پروفیسر رفیق

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک پاکستان میں خواتین نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ بھرپورحصہ لیاقائداعظمؒ خواتین کی بہت عزت کرتے تھے نوجوان نسل میں پاکستان کی شخصیت کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں بطور پاکستانی احساس تفاخر بھی پیدا کررہے ہیں ان خیالات کااظہار نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں طالبات کیلئے منعقدہ انٹرن شپ پروگرام کے آخری روز اپنے خطاب کے دوران کیااس موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید بھی موجود تھے پروگرام کا انعقاد نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھاپروفیسرڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل میں پاکستان کی شخصیت کے بارے میں آگہی پیدا کرنا ہے انٹرن شپ پروگرام میں شریک طلبہ میں اعتماد اوران میں بطور پاکستانی احساس تفاخر پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی خدمت کا جذبہ بھی بیدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے شاہد رشید نے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامی رہبر پاکستان اور بہت بڑی شخصیت تھے ،انہوں نے اس ادارے کو مستحکم کیا، ایوان اقبالؒ بنوایا اور اب ایوان قائداعظمؒ بھی ان کی کاوشوں سے ہی تعمیر کے آخری مراحل میں ہے ۔ڈاکٹرمجید نظامی نے ہمیشہ خواتین کی حوصلہ افزائی فرمائی اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مسلمان اور ایٹمی ملک ہونے کی حیثیت سے دشمنوں کے نشانے پر ہے اور وہ ہمارے ملک کو مستحکم دیکھنے کے خواہشمند نہیں ہیںانہوں نے کہا کہ ہماری زیادہ توجہ نئی نسل کی نظریاتی و اخلاقی تربیت کی طرف ہے اور اس تناظر میں پاکستان آگہی پروگرام جاری ہے جس میں نئی نسل کو آگاہ جاتا ہے کہ پاکستان کیسے اور کیوں بنابھارت ہماراازلی دشمن ہے اور ہمیں مسئلہ کشمیر کے حل تک اس کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہیے بھارت ہمارے خلاف آبی جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1