تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

                                          سنگاپور (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ تیل کی مسلسل کم ہوتی عالمی طلب اور ڈالر کی مستحکم ہوتی شرح تبادلہ ہے۔امریکہ کے اہم ترین سودے،ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی بعد از دوپہر اکتوبر کیلئے فروخت 20 سینٹ بڑھ کر 92.86 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی اسی عرصے کیلئے تجارت 28 سینٹ کم ہوکر 99.92 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق حال ہی میں جاری ہونے والی کمزور امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ کے باعث تیل کی طلب کم ہونے کے امکانات کی وجہ سے سرمایہ کار تجارتی سرگرمیوں میں احتیاط کا سہارا لے رہے ہیں۔

(irf/jav/hab 1440:14)

(mn/jav/ama 1520:14)

مزید : کامرس