ریفرنسز ری اوپن کرنے کیخلاف شریف فیملی کی درخواست پرفریقین کونوٹس

ریفرنسز ری اوپن کرنے کیخلاف شریف فیملی کی درخواست پرفریقین کونوٹس

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے ریفری جج نے شریف خاندان کیخلاف نیب کے ریفرنسز ری اوپن کرنے کے خلاف درخواست پر نیب اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار شمیم احمد خان نے بطور ریفری جج نواز شریف، شہباز شریف، عباس شریف، کمال قریشی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ فل بنچ نے 1996میں شریف بردارن کے خلاف تمام نیب ریفرنسز خارج کرنے کا حکم دیا تھا تاہم مشرف کے دوران میں ان کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز، اتفاق فاؤنڈری اور دیگر نیب ریفرنسز دوبارہ کھول دیئے اور روالپنڈی کی احتساب عدالت میں یہ ریفرنسز دائر کر دیئے ہیں۔

ریفرنسز ری اوپن

مزید : علاقائی