چھوٹے شہروں میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

چھوٹے شہروں میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث چھوٹے شہروں میں گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا تاہم بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند ہی رکھا گیا ۔ ٹرانسفارمر کی قلت کے باعث چار دن گزر جانے کے بعد بھی لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کے کئی علاقوں میں بارش میں خراب ہونے والے ٹرانسفارمر تبدیل نہیں ہو سکے ہیں جس کے باعث ان علاقوں میں گزشتہ چار دن سے مسلسل بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے ۔دریں اچھرہ کے علاقہ پاکستانی چوک میں بھی گلی نمبر 4 ،خوشی محمد سٹریٹ میں بھی ایک ہفتے سے ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث لوگ ہفتہ بھر سے بجلی سے محروم ہیں جس کے باعث انہیں سخت پریشانی کا سامنا ہے، شکایات کیلئے جانے پر عملہ جواب دیتا ہے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے ، اس سلسلے میں ایس ای سے بات کی جائے۔تاہم ایس ای کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جلد از جلد بجلی بحال کی جائے ورنہ وہ سخت ا حتجاج کرینگے ۔دوسری جانب پنجاب کے اکثر شہروں میں حبس میں اضافہ کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ روز چھوٹے شہروں میں چار سے پانچ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 15950 میگا واٹ جبکہ پیداوار 13240 میگاواٹ رہی طلب و رسد میں 2710 میگا واٹ کا فرق رہا ۔علاوہ ازیں حالیہ بارشوں کی تباہ کاری اور بجلی کے نظام کی بحالی میں لیسکوکے کردارکی وضاحت کیلئے چیف ایگزیکٹو لیسکو راؤ ضمیر اپنی ٹیم کے ہمراہ دوپہر 2بجے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں میڈیا بریفنگ دینگے۔
لوڈ شیڈنگ

مزید :

علاقائی -