ٹریفک پولیسکے زیر استعمال گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی دیکھ بھال کی ہدایت

ٹریفک پولیسکے زیر استعمال گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی دیکھ بھال کی ہدایت


لاہور(کرائم سیل)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے سٹی ٹریفک پولیس کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی انسپکشن کی۔ انہوں نے ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ڈویژنز میں استعمال ہونیوالی گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں ۔ سی ٹی اونے کہا کہ ٹریفک پولیس کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز استعمال کرنیوالے اہلکار اپنی گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہیں۔ ٹریفک وارڈنز پابندی سے اپنی گاڑیوں کی سروس کروائیں تاکہ انہیں دورانِ ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ سیکٹر وائز موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی انسپکشن کو یقینی بنائیں اس امر میں کوتاہی کے مرتکب سٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی