جیدو موٹر سائیکل و موبائل سینچر گینگ کے سر غنہ سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

جیدو موٹر سائیکل و موبائل سینچر گینگ کے سر غنہ سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا ...

لاہور(کرائم سیل)بھاٹی گیٹ پولیس نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹر سائیکل، موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا ء چھیننے کی وارداتوں میں ملوث جیدو موٹر سائیکل و موبائل سنیچر گینگ کے سرغنہ سمیت 6 ملزموں کو گرفتارکرکے ان سے شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں لوٹا ہو ا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق ایس پی سٹی اسد سرفراز نے ایس ڈی پی اولوئر مال نوید ارشاد کی سربراہی میں ایس ایچ او بھاٹی گیٹ راجہ مظہر الحق اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے خفیہ اطلاعات پر ریڈ کرکے جیدوموٹر سائیکل و موبائل سنیچر گینگ کے سرغنہ جنیدکرامت عرف جیدو اور اس کے 5 ساتھیوں محمد فیصل، شہباز عرف ناجی، علی وارث، گل روزاور سادات کو گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی3 موٹر سائیکلیں،8موبائل فونزنقدی اورناجائز اسلحہ برآمدکر لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی موٹر سائیکل اور موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ بھاٹی گیٹ، گارڈن ٹاؤن، گلشن راوی، نواں کوٹ،اقبال ٹاؤن،ساندہ،شیراکوٹ،سمن آباد، شادباغ اور غالب مارکیٹ کے علا قوں میں15 مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزموں کے خلاف مذکورہ تھانوں میں موٹر سائیکل و موبائل سنیچنگ کے متعددمقد مات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ملزموں کو مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دیا گیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس ایچ اوبھاٹی گیٹ راجہ مظہر الحق اوران کی ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی