شہباز شریف کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 5،5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

شہباز شریف کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 5،5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور) خصو صی رپورٹ )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے فوراً بعد دروغہ والاپہنچے اورمسجد کی چھت گرنے سے پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی جگہ کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے جاری امدادی سرگرمیوں سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملبے کو ہٹاتے وقت تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور 5 ، 5 لاکھ روپے مالی امداد کا بھی اعلان کیا ۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی ہولیات مفت فراہم کی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ اس افسوسنا ک واقعہ پر دلی دکھ ہواہے اور میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔

مزید :

صفحہ اول -