شمالی وزیرستان ،آپریشن کے دوران جھڑپ ،6دہشتگرد ہلاک،2اہلکار شہید

شمالی وزیرستان ،آپریشن کے دوران جھڑپ ،6دہشتگرد ہلاک،2اہلکار شہید

شمالی وزیرستان(آن لائن) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ کے نتیجے میں ایک فوجی جوان اور ایک سویلین اہلکار شہید جبکہ چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کے روز سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران دتہ خیل میں کلیئرنس آپریشن کیا تو اس دوران ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کا ایک جان اور ایک سویلین اہلکار شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران چھ دہشت گردوں کوہلاک کردیا گیا

مزید : صفحہ اول