شہباز شریف خود گاڑی چلا کر اگلی منزل تک پہنچے

شہباز شریف خود گاڑی چلا کر اگلی منزل تک پہنچے


لاہور)پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی مسلسل 10گھنٹے تک سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ کشتی کے ذریعے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے اور سیلاب کے پانیوں میں گھرے افراد میں اشیاء اور کھانا تقسیم کیا ۔انہوں نے اپنے ساتھ آنے والی حفاظتی کشتی کو واپس بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام کشتیاں صرف اورصرف سیلاب زدگان کے انخلاء اورانہیں امدادی اشیاء فراہم کرنے کے لئے ہی استعمال کی جائیں ۔وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء،عوامی نمائندوں اورانتظامی افسران کو بھی سیلاب متاثرہ دوروں کے دوران اپنے ہمراہ آنے کی بجائے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ کوٹ مومن پہنچے تو متاثرین اورعوام کا غیر معمولی رش ہوگیاان کی گاڑی کا ڈرائیور ہجوم میں پھنس گیا وزیراعلیٰ خود گاڑی چلا کر اگلی منزل پر پہنچے۔پرجوش لوگ وزیراعلیٰ کو دیکھ کر نعرے لگا رہے تھے ۔

مزید : صفحہ اول